کیا گیم آف تھرونز کے مرکزی کردار نے معافی مانگ لی؟


مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ’گیمز آف تھرونز‘ کے سیزن 8 نے اپنے زیادہ تر مداحوں کو مایوس کیا یہاں تک کہ 1.6 ملین مداحوں نے اسے دوبارہ سے تحریر کرنے کی ایک پٹیشن پر بھی دستخط کیے ہیں۔

حال ہی میں مایوس مداحوں کے لیے یوٹیوب کے ایک چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو طمانیت کا باعث بنی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیریز کا مرکزی کردار ‘جان اسنو’ گیم آف تھرونز کے سیزن 8 کے لیے معافی مانگ رہا  ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس معافی کے حوالے سے خبریں بھی سامنے آنے لگیں لیکن یہ ویڈیو جعلی ہے اور ’ڈیپ فیک ویڈیو‘ ہے۔

یعنی مختلف تصاویر یا پہلے سے موجود ایک ویڈیو میں سافٹ وئیر کی مدد سے ترمیم کرنے کے بعد ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جس پر جعلی آواز بھی لگائی گئی ہے۔

یہ ویڈیوز زیادہ تر محض تفریح کے لیے بنائی جا رہی ہیں لیکن ان پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہے کہ ان سے غلط معلومات اور غلط فہمیاں پھیل سکتی ہیں خصوصاً سیاست میں۔

اس ڈیپ فیک ویڈیو میں جون اسنو کو اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے سنا جس سکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ ’ہم معذرت خواہ ہیں کہ ہم نے آپ کا وقت ضائع کیا، میں معذرت خواہ ہوں کہ ہم نے لوسٹ کی اینڈنگ سے کچھ نہیں سیکھا‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں