کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟


بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آج کل بلے بازی سے محظوظ ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق آر سی بی انسائیڈر شو میں بات کرتے ہوئے کوہلی نے اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔

 ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اِن کی بیٹی وامیکا کرکٹ سے لطف اندوز ہونے لگی ہے مگر وامیکا کو اپنے کیریئر کا راستہ خود منتخب کرنے کی آزادی ہوگی۔

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو  کے لیے کھیلنے والے کرکٹر ویرات کوہلی نے بیٹی کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وامیکا کرکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے تو اس کے پاس خواتین کرکٹرز میں سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور موجود ہیں جو مجھے خود بھی پسند ہیں اور میں ان سے متاثر ہوں۔

واضح رہے کہ جنوری 2021ء میں کوہلی اور اُن کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس سال کے آغاز، فروری میں اس جوڑی نے اپنے بیٹے آکائے کو خوش آمدید کہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں