کیا ودیا بالن بھول بھلیا 3 کا حصہ بنیں گی؟

کیا ودیا بالن بھول بھلیا 3 کا حصہ بنیں گی؟


اکشے کمار کی کامیڈی اور تھرلر سے بھرپور فلم بھول بھلیاں، کا ایک سیکوئل بن چکا ہے جس میں کارتک آریان اور کیارا اڈوانی مین لیڈ میں موجود تھے، جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

اس فلم کے اگلے سیکوئل کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے جس کا عنوان ’بھول بھلیاں 3‘ ہے اور اس میں بھی اداکار کارتک آریان بھی مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔

اس سیکوئل کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ودیا بالن بھی بطور منجولیکا اس فلم کا حصہ ہونگی جیسا کہ اس فلم کے پہلے حصے میں انہیں دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب مرکزی کردار کے طور پر کسی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا ہے لیکن رپورٹس کے مطابق اس فلم میں کارتک کے ساتھ سارہ علی خان نظر آسکتی ہیں۔

اس حوالے سے کئی اداکاروں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے لیکن ابی تک کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا ہے تاہم جلد ہی کسی اداکارہ کو فلم کے لئے فائنل کرلیا جائیگا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز مارچ 2024 میں ہوگا جس کی ہدایتکاری انیس بزمی  کریں گے۔

خیال رہے کہ بھول بھلیاں سال 2007 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، شائنی آہوجا اور ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ دوسری فلم میں تبو کے ساتھ کارتک اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں