کیا وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا منگنی کرنے والے ہیں؟

کیا وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا منگنی کرنے والے ہیں؟


تیلگو فلموں کے سُپر اسٹار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فنکار جوڑی رواں سال فروری کے دوسرے ہفتے میں اپنی منگنی کا اعلان کر دے گی۔

تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دی اور آتے ہی چھا گئے۔

اب ان دونوں کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں اداکار اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کرنے جارہے ہیں اور منگنی کے بعد جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے اب تک دو فلموں ’گیتا گووندم‘ اور ’ڈیئر کومریڈ‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے بعد سے ہی ان کی قربتوں کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فنکار جوڑی نے کبھی گردشی افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم کھل کر اپنی محبت کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ اب منگنی سے متعلق گردشی افواہوں پر بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں