کیا واقعی اقراء نے شادی پر بالی وڈ اداکاراؤں جیسا انداز اپنایا؟


سوشل میڈیا پر جہاں اداکارہ اقراء عزیز کی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ کا عروسی لباس بالی وڈ اداکارہ پریانکا جبکہ جیولری اداکارہ دیپیکا کی شادی کی جیولری جیسی ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز کامیڈین یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور اداکار جوڑی اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے اپنی شادی کے انوکھے اسٹائل میں ڈیزائن کردہ اینی میٹڈ کارڈ مداحوں سے شیئر کیا تھا۔

انوکھے انداز کا کارڈ دیکھنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کو اقراء اور یاسر حسین کی شادی کا بے چینی سے انتظار تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر اب اداکار جوڑی کے شادی کے کارڈ سے لے کر لباس اور جیولری تک تمام تر چیزوں کا موازنہ بالی وڈ کی شخصیات کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز نے اپنی شادی کےلال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے تیار کیا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کے عروسی لباس کو بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شادی کے لباس جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے موقع پر بھارت کے معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا تھا۔

اداکارہ اقراء عزیز کی شادی کا جوڑا اداکارہ پریانکا چوپڑا سے کافی مشابہت رکھتا ہے، لباس کے رنگ سے لے کر ڈیزائن تک عروسی جوڑا کافی حد تک پریانکا چوپڑا کے جوڑے جیسے لگ رہا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
دوسری جانب اگر اداکارہ کے میک اپ کی بات کی جائے تو انہوں شادی کے موقع پر مقبول میک اپ آرٹسٹ وقار سے میک اپ کرایا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے کارڈ اور لباس کے علاوہ ان کے میک اپ اور جیولری کو بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شادی کے میک اپ اور جیولری سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب
اداکارہ اقراء عزیز نے دپیکا پڈوکون کی طرح روایتی سنہرے رنگ کی بھاری جیولری پہن رکھی تھی۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں