ایشیا خاندان کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی آج باقاعدہ طور پر شادی ہونے جا رہی ہے۔
اس سے قبل آننت امبانی اور اُن کی ہونے والی اہلیہ، رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جس میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ، کھیل سمیت دنیا کی امیر کبیر شخصیات نے شرکت کی تھی۔
اس شادی میں ہالی ووڈ و یورپین ممالک سے آنے والے نامور فنکاروں نے پرفارم کرنے کے لیے کئی کروڑ بطور معاوضہ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان کی شادی پر مجموعی طور پر 4000 سے 5000 سو کروڑ بھارتی روپے تک کی لاگت آئی ہے جو کہ اس خاندان کی کُل ملکیت کا 0.5 فیصد حصہ بنتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کی شادی کی آج کی اہم اور مرکزی تقریب میں ناصرف غیر ملکی متعدد شخصیات شرکت کریں گی بلکہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق نریندر مودی اس پرتعیش شادی کے مہمان بنیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی نے راہول گاندی اور سونیا گاندھی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ہے مگر راہول گاندھی اس شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب متعدد نامور سیاست دانوں سمیت ویسٹ بنگال کی چیف منسٹر ممتا بینر جی کی بھی اس شادی میں شرکت متوقع ہے۔