کیا لیونارڈو ڈی کیپریو اور جی جی حدید ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟

کیا لیونارڈو ڈی کیپریو اور جی جی حدید ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟


امریکی اداکار و فلم پروڈیوسر لیونارڈو ڈی کیپریو امریکی اداکارہ و ماڈل جی جی حدید کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور لیونارڈو ڈی  کیپریو کئی مہینوں سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، گزشتہ پیر میٹ گالا پارٹی کے بعد بھی دونوں فنکاروں نے شام ایک ساتھ گزاری۔

اس دوران جی جی حدید اور لیونارڈوڈی کیپریو نے میڈیا سے بچنے کے لیے خود کو بہت چھپایا، جی جی حدید نے سیاہ لمبا کوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ لینارڈو ڈی کیپریو نے سیاہ کیپ کے ساتھ سیاہ رنگ کا ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

دونوں مشہور شخصیات کو نیویارک کے زیرو بانڈ کلب میں ایک ساتھ داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، بعد ازاں دونوں فنکار علیحدہ علیحدہ واک کرتے ہوئے کلب سے باہر نکلے۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گزشتہ سال ستمبر 2022 سے زیرِ گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنکاروں کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ لیونارڈو جی جی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ تاحال 28 جی جی نے 48 سالہ  لیونارڈو کو  اپنے جذبات سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی جی اور لیونارڈو میں بہت گہرا تعلق استوار ہو چکا ہے مگر یہ تاحال عوام سے اور میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں