کھانے پینے کی اشیا فریج میں رکھنے کے لیے ائیر ٹائٹ ڈبے استعمال کیے جاتے ہیں اور کبھی کبھار کھانا پکانے سے پہلے سبزیاں، سلاد اور فروٹ بھی ڈبوں میں بند کر کے رکھ دیا جاتا ہے۔
فریج میں کچھ دیر رکھنے کے بعد ہی ڈبوں کے اوپر آبی بخارات یا واٹر ڈراپلٹ نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں، یہ سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے لیکن کیا یہ ہونا درست ہے ، اس سے کھانے پر کیا فرق پڑ سکتا ہے؟
سابقہ ریسٹورنٹ شیف اپنا تجربہ بتاتے ہیں کہ وہ بھی ایسا کرتے تھے اور ڈبوں پر یہ بخارات انہیں بھی پریشانی میں مبتلا کردیتے تھے۔
بطور شیف صرف ایک ڈش بنانا ان کے لیے ممکن نہیں تھا اس لیے لا محالہ کھانا ڈبوں میں بند کرکے فریج میں رکھنا ہی پڑتا تھا۔
اصل میں یہ بخارات ڈبے میں موجود کھانے کی نمی ہوتی ہے،فریج میں رکھنے کی صورت میں ڈبے کے اندر اور باہر سب ٹھنڈا ہو جاتا ہے کیونکہ ڈبہ پہلے ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے کھانے کے اندر سے نمی آبی بخارات میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے، نمی ٹھنڈی سطح پر ٹھہر جاتی ہے،۔ اس لیے یہ صرف ایک سائنس ہے، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ماہرین اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ فریج میں کھانا رکھتے ہوئے اس کے اوپر ڈھکن سختی سے بند ہ کیا جائے، خصوصاً گرم کھانے کو ڈھک کر فریج میں نہ رکھیں بلکہ اسے فریج کے درجہ حرارت پر آنے دیں اس کے بعد اسے ڈھک دیں۔
اسی لیے کچھ ڈبوں کے اوپر نمی خارج ہونے کے لیے ایک سوراخ رکھا جاتا ہے، کھانے کو فریج میں رکھنے سے پہلے اس سوراخ کا ڈھکن ہٹا دینا بہتر ہوتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نمی کے نکل جانے سےکھانا محفوط رہتا ہے، جواب ہے کہ کھانا ضرور محفوظ رہتا ہے لیکن اس کا ذائقہ اور خستہ پن ویسا نہیں رہ پاتا