کیا شاہ رخ کی فلم ڈنکی آسکر ایوارڈ کےلیے نامزد ہوگی؟

کیا شاہ رخ کی فلم ڈنکی آسکر ایوارڈ کےلیے نامزد ہوگی؟


کیا شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی آسکر ایواڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجی جائے گی؟

شاہ رخ خان کی سال 2023ء کی تیسری کامیاب فلم ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی طرف سے اسے آسکر ایوارڈ کے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر میں پربھاس کی فلم سالار کے ساتھ ریلیز ہونے والی ڈنکی نے باکس آفس پر راج قائم کرلیا، اس نے ہر دیکھنے والے کو متاثر کیا ہے۔

اسکرین پر سب کو متاثر کرنے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر سے تقریباً 450 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ فلم نے صرف بھارت بھر سے 300 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے  جبکہ ایک انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے کہا تھا کہ شاہ رخ کے مطابق یہ فلم دل ضرورت جیت لے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر اب یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ڈنکی کے بنانے والے اسے اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کروانے جارہے ہیں۔

فی الحال کسی بھی طرح اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، اگر یہ بات سچ نکلی تو ڈنکی شاہ رخ خان کی آسکر کےلیے نامزد ہونے والی تیسری فلم بن جائے گی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کی 2004ء کی سودیس اور 2005 کی’پہیلی‘ بھی آسکرایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں