بھارتی انجہانی سیاسی کارکن پرمود مہاجن کے بیٹے اور بالی ووڈ کے معروف اداکار راہول مہاجن اپنی تیسری طلاق کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راہول مہاجن اور ان کی تیسری اہلیہ نتالیہ الینا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 2، سیزن ہلابول اور سیزن 14 کے امیدوار راہول مہاجن کی تیسری شادی بھی جلد طلاق پر ختم ہونے والی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول مہاجن نے طلاق کے حوالے سے گردش رتی خبروں پر خاموشی اختیار کرتےہوئے کہا ہے کہ ‘میں اپنی نجی زندگی کو میڈیا پر زیر بحث نہیں بنانا چاہتا‘۔
خیال رہے کہ بگ باس 2 کے فائنلسٹ کی پہلی شادی 2006 میں شویتا سنگھ سے ہوئی تھی جو صرف دو سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ انہوں نے دوسری شادی 2010 میں رئیلیٹی شو راہول دلہنیا لے جائیں گے کے دوران ڈمپی گنگولی سے کی جو 6 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹار، ڈمپی گنگولی نے راہول مہاجن پر گھریلو تشدد اور جسمانی طور پر زیادتی کا الزام لگایا۔
انہوں نے دو ناکام شادیوں کے بعد تیسری شادی اپنے سے 18 سال کم عمر قازقستان کی ماڈل نتالیا الینا سے 2018 میں کی۔