کیا راگھو چڈھا بالی ووڈ میں انٹری کی تیاری کر رہے ہیں؟

کیا راگھو چڈھا بالی ووڈ میں انٹری کی تیاری کر رہے ہیں؟


عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے منگنی کے بعد ان کی ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے بعد ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد بالی ووڈ میں قدم رکھ دیں گے۔

سوشل میڈیا کہ مختلف پلیٹ فارمز پر مذکورہ وائرل ویڈیو میں عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کو ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ وائرل ویڈیو گزشتہ برس کی ہے، جب راگھو چڈھا نے اپنے ماموں اور فیشن ڈیزائنر پون سچدیوا کے لئے فیشن شو کے دوران ریمپ واک کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کےکمنٹس میں مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

کوئی ان کے لئے ’جیجو‘ کے الفاظ استعمال کر رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ راگھو چڈھا بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین فلم ’ہیرا پھیری‘ کا ڈائیلاگ ’لڑکی کا چکر ہے بابو بھائیا‘ نوجوان سیاست دان کے لئے دہرا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں