پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا پر منفرد پوز والی تصویر شیئر کرنے پر مداحوں کی تنقید کا شکار ہیں۔
کوک اسٹوڈیو میں ’آفرین آفرین‘ گانے کے کور سے مقبول ہونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منفرد اُلٹے پوز والی ایک تصویر شیئر کی جس پرکچھ مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ متعدد نے تمسخر اڑاتے ہوئے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔
مذکورہ تصویر گلوکارہ کے ہم اسٹائل ایوارڈز میں شرکت سے قبل فوٹو شوٹ کی تھی جس میں انہوں نے سُرخ رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جب کہ بالوں کا رنگ بھی برگنڈی سے گولڈن دیکھا گیا۔
مومنہ مستحسن کی الٹے پوز والی تصویر پر ایک صارف نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس نے بھی اس پوز کا آئیڈیا دیا اسے ایک مکا مارا جائے جب کہ عاشو نامی صارف نے انہیں الٹی مومنہ کہا۔
ادتیا نامی مداح نے گلوکارہ کی تصویر پر لکھا کہ ارے کوئی تو سنبھالو جب کہ صابری نامی صارف نے طنز و مزاح کے ساتھ کہا کہ بس یہی پوز رہ گیا تھا ۔
ایسے ہی ایک سیم رونالڈو صارف نے گلوکارہ کی تصویر پر کہا کہ گر مت جائیے گا جب کہ ایک صارف نے انہیں پاکستان کی ٹیلر سوئفٹ قرار دیا۔