کیا انوشے اشرف غیرملکی دولہے سے شادی کے بعد پاکستان چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں؟

کیا انوشے اشرف غیرملکی دولہے سے شادی کے بعد پاکستان چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں؟


معروف وی جے، ماڈل، میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے گزشتہ ماہ ایک شہاب رضا مرزا نامی غیر ملکی شخص سے شادی کی ہے۔

اداکارہ انوشا اشرف نے گزشتہ دنوں شادی کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر چٹ چیٹ کا سیشن رکھا۔

اس دوران انسٹاگرام صارفین نے اداکارہ سے متعدد سوالات کیے جن کا انوشے نے تسلی اور تفصیل سے جواب دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ ’کیا آپ  اپنے شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک منتقل ہو جائیں گی؟‘

اداکارہ انوشے اشرف نے شادی کرلی، دولہا کون ہے؟

اس سوال کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرا ایسا کوئی منصوبہ نہین ہ مگر ہم بہت گھومیں گے۔‘

اداکارہ کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی جسے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے ان میں سے ایک پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

انوشے اشرف کا اپنی نئی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’میرا بیرونِ ملک منتقل ہونے کا نیم ٹھوس منصوبہ ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں