کراچی: سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی شادی پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثرہوکراُن کی شادی کے جیسا جوڑا پہنا، کچھ مداح ان کی تعریف کررہے ہیں جب کہ کچھ نقل کرنے پرتنقید بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ اقرا عزیزمزاحیہ کردارادا کرنے والے اداکاریاسرحسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اوران کی شادی کی تقریبات، تصاویراورویڈیوزکی صورت میں خوب سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔ مداحوں نے دونوں کے شوخ اندازکوسراہا بھی تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
سب سے زیادہ اداکارہ اقرا عزیز کو مداح جس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ان کی شادی کا جوڑا ہے۔ اداکارہ کے لال جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے دوران اسی طرح کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔
صارفین نے کہا کہ اقرا عزیز نے پریانکا کے جوڑے کی نقل توکی لیکن پھربھی پریانکا سے زیادہ اقرا عزیزکا جوڑا زیادہ خوبصورت ہے۔ ایک صارف نے کہا کی اقرا نے پریانکا سے متاثرہوکرایسا ہی جوڑا بنایا۔