کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق


گھوٹکی میں رونتی کے کچے علاقے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سردار شہر یار خان شر کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے سردار شہر یار خان شر کا ایک ساتھی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلز پارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے شہریار خان شر کے گارڈز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سردار شہریار خان شر کو ریسکیو کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں