وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت کپتان پاکستان کی تنہائی کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے اور وہ اس بات کو ثابت کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کو بھی سیکیورٹی کا اندازہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایس سی او کانفرنس تک دھرنا نہیں ہوگا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نامعلوم جگہ سے احتجاج کی کال آئی ہے۔ کل ملتان میں انہوں نے جلوس نکالا، جس میں ایک لڑکی اور دس لڑکے نکلے، لاہور جلسے کا حال بھی آپ نے دیکھا تھا۔ پنجاب کے لوگ اس میں شامل نہیں تھے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ سیکریٹری اطلاعات جس کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، جو ورک فرام ہوم کرتا ہے، یہ وہ انقلاب ہے جو وہ لانا چاہتے ہیں، ان میں ہمت ہے تو خود لیڈ کریں۔