کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک


کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق 40 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، مرنے والوں میں بھارتی ملازمین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے بعد کئی افراد کو بچا لیا گیا۔

کویتی وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں