کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 40 بھارتی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ واقعے میں مجموعی طور پر 49 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کویتی میڈیا کے مطابق واقعے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ عمارت میں تقریباً 200 غیرملکی رہائش پزیر تھے۔
کویتی وزارتِ داخلہ کے مطابق عمارت کے مالک کو مبینہ غفلت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے ملازمین رہائش پزیر تھے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ صبح 6 بجے پیش آیا، 6 منزلہ عمارت کے کچن میں آگ لگی تھی جو بعد ازاں پھیل گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔