کون سا کھانا انسان کو موٹا نہیں کرتا، ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل


کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زیادہ کھانا کھانے کے حوالے سے پریشان افراد کو نہایت مفید معلومات دیتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیں جب کہ بھارتی تو ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں۔

ماہرہ خان خوبصورت ہونے کے علاوہ اسمارٹ بھی ہیں لہٰذا ان کے مداح سوچتے ہوں گے کہ وہ دیگر فنکاراؤں کی طرح سخت ڈائٹنگ اور ورزش کرتی ہوں گی جب ہی اتنی خوبصورت اور اسمارٹ نظر آتی ہیں، لیکن ماہرہ خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔

حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان اداکارو ہدایت کار سرمدکھوسٹ کے ساتھ ایک کوکنگ شومیں نظر آرہی ہیں جس میں سرمد کھوسٹ ان سے پوچھ رہے ہیں کیا آپ کی زندگی میں کوئی فوڈ منترا ہے؟ یا آپ کھانے سے متعلق کوئی معلومات لوگوں کو دینا چاہیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا نہیں۔

جس پر سرمد کھوسٹ نے کہا شو کی ابتدا میں آپ نے خوش ہوکر کھانے کے حوالے سے کوئی بات کی تھی جس پر ماہرہ خان نے کہا ان کے والد کا کہنا ہے کہ جب پیار سے کھانا بنتا ہے اور انسان خوشی سے کھانا کھاتا ہے تو نہ اسے کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ ہی وہ موٹا ہوتا ہے۔ اور انسانوں کو کھانے سے متعلق منفی سوچ نہیں سوچنی چاہیئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں