کونسی 4 بلاک بسٹر فلمز شاہ رخ خان کے انکار کے بعد عامر خان کو مل گئیں؟

کونسی 4 بلاک بسٹر فلمز شاہ رخ خان کے انکار کے بعد عامر خان کو مل گئیں؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مختلف وجوہات کی بناء پر 4 مشہور فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا اور پھر بعد میں یہی فلمیں عامر خان کی خوش قسمتی بن گئیں۔

ویسے تو شاہ رخ خان اور عامر خان دونوں ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اور اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

لیکن یہاں آج آپ کو ان 4 بلاک بسٹر فلموں کے بارے میں بتائیں گے جن کی پیشکش پہلے شاہ رخ خان کو ہوئی لیکن ان کے انکار کے بعد عامر خان کو ان فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

1- لگان

فلم’لگان‘ کا ایک منظر
فلم’لگان‘ کا ایک منظر

آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’لگان‘جس کی کہانی ہندوستان میں برطانوی راج کے دور پر مبنی تھی، اس فلم کی پیشکش پہلے شاہ رخ خان کو کی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی وقت کی کمی کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں، اس فلم میں عامر خان نے کام کیا اور اس فلم کو باکس آفس پر  زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔

2- تھری ایڈیٹس

فلم’تھری ایڈیئٹس‘، پوسٹر فوٹو
فلم’تھری ایڈیئٹس‘، پوسٹر فوٹو 

بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ جس کی کہانی چیتن بھگت کے ناول ’فائیو پوائنٹ سم ون‘ پر مبنی ہے۔

اس فلم میں عامر خان، آر مادھاون، اور شرمن جوشی بری اسکرین پر اہم کردار ادا کرتے نظر آئے، یہ فلم بھی ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کو آفر کی گئی تھی۔

شاہ رخ خان فلم’تھری ایڈیٹس‘ میں بھی اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے کام نہیں کرسکے تھے۔

3- تلاش 

فلم ’تلاش‘ کا ایک منظر
فلم ’تلاش‘ کا ایک منظر

عامر خان نے سسپنس تھرلر فلم ’تلاش‘ میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا۔

لیکن یہاں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائریکٹر ریما کاگتی نے عامر خان سے پہلے شاہ رخ خان کو اس کردار کی پیشکش کی لیکن اس وقت اُنہیں سسپنس تھرلر فلم میں کرنے کے بارے میں خود پر پوری طرح اعتماد نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

4- رنگ دے بسنتی 

فلم ’رنگ دے بسنتی‘، پوسٹر فوٹو
فلم ’رنگ دے بسنتی‘، پوسٹر فوٹو 

یہ جان کر بہت سے فلمی شائقین کو جھٹکا لگے گا کہ شاہ رخ خان کو مشہور فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی فلم کے فضائیہ کے پائلٹ کے مشہور کردار کی پیشکش پہلے شاہ رخ خان کو کی تھی لیکن انہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

کچھ رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے  کہ شاہ رخ خان نے اس فلم میں کام کرنے سے اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ عامر خان کے ساتھ معاون کردار ادا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں