کولن منرو ’بال پکر‘ کے فیلڈنگ کوچ بن گئے

کولن منرو ’بال پکر‘ کے فیلڈنگ کوچ بن گئے


ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے گزشتہ روز راول پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کولن منرو ’بال پکر‘ کے فیلڈنگ کوچ بن گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زلمی کے عامر جمال نے بلند و بالا چھکا لگایا اور بال باؤنڈری لائن پر موجود کولن منرو کے سر کے اوپر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔

اس دوران باؤنڈری پر موجود بال پکر نے کیچ لینے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور بال اس کے ہاتھوں سے نکل گئی۔

باؤنڈری فیلڈر کولن منرو نے بال پکر کو کیچ لینے کا صحیح طریقہ بتایا اور تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بلند چھکا اس کے پاس آیا جسے بچے نے کولن منرو کے بتائے ہوئے طریقے سے کیچ کیا اور کامیاب ہوا۔

کیچ لینے کے بعد بال پکر نے خوشی سے کولن منرو کو دیکھا ہے اور جواب میں کولن منرو بھی جذباتی انداز میں بچے کے پاس گئے اور اُسے گلے لگا لیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ماضی میں ایک بال پکر  تھے، انہوں نے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمٰن کی بال پر باؤنڈری کے باہر جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی کا شاندار کیچ لیا تھا۔

بابر اعظم کے کیچ کے بعد کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ اس بچے نے جتنا اچھا کیچ پکڑا ہے اس کا کرکٹ میں اتنا ہی شاندار مستقبل ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں