کولمبیا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کار بم دھماکا، 8 افراد ہلاک


جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس اسکول کے باہر کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بگوٹا کے میئر کا کہنا ہے کہ کار  بم دھماکا جنرل سینٹینڈر پولیس اکیڈمی کے باہر ہوا۔

میئر انرک پینالوسا نے دھماکے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ کولمبیا میں بائیں بازو کی نیشنل لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے باغی قدامت پسند صدر ایون ڈک سے اختلاف کے باعث اکثر پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں