کورونا کے علاج کیلیے ملیریا کی دوا کے استعمال پر متضاد دعوے


امریکا میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال پر بحث جاری ہیں اور دوا استعمال کے بعد متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری  بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  hydrochloroquine دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جارہا ہے اس کے نتائج زبردست ہیں۔

مریض کا صحت مند ہونے کا دعویٰ

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیےامریکی صدرکی تجویز کردہ دوا استعما ل کرنے سے  فلوریڈا کے ایک 52 سالہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرٹرمپ کی تجویز کردہ انسداد ملیریا کی دوا کے استعمال سے اس کی زندگی بچ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مریض نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 5 دن کمر درد، سر درد، کھانسی اور تھکاوٹ کاشکار رہا، اس وقت اسے مشکل لگ رہاتھا کہ وہ زندہ رہ پائے گاکیونکہ ڈاکٹروں نے اسے جواب دے دیا تھا۔

مریض کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ایک دوست نے ملیریا کی اس دو کے بارے میں بتایا جس کےبعد اسے کلوروکوئن chloroquine دوا کے استعمال سے کورونا سے نجات ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزبریفنگ میں  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں، ایف ڈی اے نے ان دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے کی دوا کی منظوری کی تردید

دوسری جانب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کا کہنا ہےکہ کورونا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا منظور نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔

دوا کے استعمال سے مریض کی ہلاکت

علاوہ ازیں جہاں مذکورہ ملیریا کی دوا سے ایک شخص نے صحت یابی کا دعویٰ کیا وہیں ایک مریض اس دوا کے استعمال سے انتقال کر گیا اور اس کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی نے کورونا سے بچنے کے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا کا استعمال کیا تھا۔

3 افراد میں دوا سے زہر پھیل گیا

اس کے علاوہ hydrochloroquine کے ماخذ chloroquine کے بارے میں نائیجیریا کے حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 افراد میں اس دوا سے زہر پھیل گیا ہے۔

کورونا کی کوئی دوا منظور نہیں ہوئی: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادراہ صحت نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کی کسی دوا کی منظوری نہیں دی گئی اور ٹھوس ڈیٹا کے حصول کے لیے متعدد ملکوں میں تجربات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جہاں مزید 29 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 582 ہوگئی ہے جب کہ 2411 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں