کورونا کے خلاف جنگ: برج خلیفہ کی ایک لائٹ دس درہم کے عطیے پر روشن ہوگی


دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کی برج خلیفہ اب کورونا وائرس کے متاثرین کو امداد دینے کے لیے روشن ہوگی۔

اس حوالے سے برج خلیفہ کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔

828 میٹر بلند عمارت میں لگی 12 لاکھ لائٹوں میں سے ایک لائٹ 10 درہم کے عطیے پر روشن ہوگی اور یوں جیسے جیسے امداد آتی جائے گی برج خلیفہ روشن ہوتا جائے گا۔

Burj Khalifa

@BurjKhalifa

Burj Khalifa lights up to help light up the lives of the most affected by the global pandemic. Together the impossible is possible. Visit http://tallestdonationbox.com  to donate. @MBRInitiatives

Embedded video

55 people are talking about this

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دبئی حکومت کی امداد اپیل پر 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی خوراک اور اشیائے خوردونوش کی ضرورت پوری کرنے کے لیے  ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔

دبئی میڈیا کی جانب سے  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برج خلیفہ پر روشنی کے طور پر عطیات کی نمائندگی کرنا وہ امید ہے جو رحم دلی کے عمل کی عکاسی کرتا ہے تاکہ  ضرورت مند طبقات کی مدد کی جاسکے، یہ قدم کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں