کورونا وائرس کے باعث رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کے منتظمین نے اعلان کیا ہےکہ اس سال ایوارڈز کی تقریب نہیں ہوگی اور ایوارڈز کا فنڈ اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کورونا بحران کا شکار انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد پر خرچ کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کے وہ لوگ جن کی زندگی اور روزگار کورونا بحران کے باعث متاثر ہوئے ہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی بہت اہمیت ہے اور اسے انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔