کورونا کےبڑھتے کیسزکے بعد شنگھائی میں لاک ڈاؤن مزید سخت

کورونا کےبڑھتے کیسزکے بعد شنگھائی میں لاک ڈاؤن مزید سخت


بیجنگ: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث چین کے شہرشنگھائی میں کورونا کی پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے شہرشنگھائی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں اوران سے رابطے میں آنے والوں کو سرکاری قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرعلاقوں میں جراثیم کش اسپرے کی مہم کوتیز کیا جائے گا۔

شنگھائی میں پانچ ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عمارتیں خالی کروا کرجراثیم کش دواؤں کا اسپرے بھی کیا گیا تھا۔حکام نے شہریوں کولاک ڈاؤن کی پابندی کرنے اوراحتیاط تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں