جے پور: کورونا وائرس کی وجہ سے گالف کے کھیل کو 100 کروڑ روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔
دیگرکھیلوں کی طرح گالف کے بھی متعدد ایونٹس ملتوی اور منسوخ کیے جا چکے ہیں، ان میں شامل انڈین اوپن کی انعامی رقم 1.75 ملین ڈالر ہے، یہ ایونٹ 19 سے 22 مارچ تک گڑگاؤں میں شیڈول تھا۔
ماہرین کے مطابق گالف کے کھیل کو صرف ریونیو کی مد میں 100 کروڑ روپے نقصان کا خدشہ ہے۔