کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم کو 7 روز بعد بھی تیز بخار


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان میں ابھی کورونا وائرس کی علامات موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ بدستور آئسولیشن میں رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ 7 روز سے 11 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں آئسولیشن میں موجود ہیں۔

تاہم،اسکائی نیوز کے مطابق 7 روز گزرنے کے بعد بھی بورس جانسن بدستور گھر میں ہی رہیں گے کیونکہ انہیں ابھی بھی تیز بخار ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میسج میں بورس جانسن نے کہا کہ “اگرچہ میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں نے اپنی7 روزہ آئسولیشن بھی مکمل کرلی ہے لیکن ابھی ایک معمولی سی علامات موجود ہے ۔”

Boris Johnson #StayHomeSaveLives

@BorisJohnson

Another quick update from me on our campaign against .

You are saving lives by staying at home, so I urge you to stick with it this weekend, even if we do have some fine weather.

Embedded video

11.4K people are talking about this

انہوں نے کہا کہ “مجھے ابھی بخار ہے اس لیے حکومتی مشورے کے مطابق مجھے ابھی تمام علامات ختم ہونے تک سیلف آئسولیشن میں ہی رہنا ہے۔”

انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ مہلک وائرس کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سمیت 3605 شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں