کورونا: چین میں مزید 76 ہلاکتیں، اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک


کورونا وائرس سے چین میں مزید 76 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا جہاں ہلاکتیں 10 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 715 ہو گئی ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث 15 افراد کی ہلاکت تصدیق کی گئی ہے جب کہ یورپ میں اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے جہاں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس کے باعث 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سیئول میں تعینات ایک امریکی فوجی میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اٹلی کا شمالی علاقہ کوڈونگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں اسکولوں اور دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ بسیں بھی اس علاقے میں نہیں روکی جا رہیں۔

قرنطینہ کے باعث 50 ہزار نفوس پر مشتمل کوڈونگو کو اٹلی کا ووہان قرار دیا جا رہا ہے۔

اٹلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم ایسے وائرس کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس کے لیے سرحدوں کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں