کولمبو:
کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ 2020 ملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیا کپ کوجون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنَٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نےایشیا کپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونےوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔