لاہور: انگلینڈ کے 2 مزید کرکٹرز ازخود تنہائی میں چلے گئے۔
ٹوم کیورن اورجیڈ ڈیربیچ نے ہفتے کو ایلکس ہیلزکے ساتھ وقت گزارا تھا، اس وقت تک ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں تاہم ہیلز کی جانب سے بخار، کھانسی اور نزلہ زکام کی اطلاعات پران دونوں انگلش کرکٹرز نے فیصلہ کیاہے کہ وہ چودہ روز کے لیے تنہا رہیں گے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ایلکس ہیلزبھی آئیسولیشن میں ہیں، ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے سات میچوں میں شرکت کی۔ وطن واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کوپی ایس ایل ملتوی کرنے کا اہم جواز قرار دیاجارہاہے۔