کورونا وائرس: ثانیہ مرزا کھانا پکانے کی ویڈیوز شیئر کرنے والوں پر برس پڑیں


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Sania Mirza

@MirzaSania

Aren’t we done with posting cooking videos and food pictures yet ? Just spare a thought – there are hundreds of thousands of ppl, specially in our side of the world starving to death and struggling to find food once a day if they are lucky 🙏🏽

3,585 people are talking about this

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے  لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟’۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ  موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں’۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر  رہے ہیں، وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر ان کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں’۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔

اس صورتحال میں گھروں مں موجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں