کورونا وائرس : امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دیدی


کورونا وائرس کے باعث پہنچنے والے معاشی نقصان کے ازالے کے لیے امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دے دی۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے منظور کیا گیا پیکج کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے دھچکے کو سنبھالنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیانی پیکج کی منظوری کے بعد امریکی منڈیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

سینیٹ کے بعد بل منظوری کے لیے ایوان نمائندگان اور پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا سمیت دنیا بھر کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اپنے بیان میں بھی کہا تھا کہ امریکا لاک ڈاؤن کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ نہ ہو کہ وبا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن خود ایک مسئلہ بن جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں