کورونا نے پابندی کے شکار اتھلیٹس پر اولمپکس کے دروازے کھول دئیے


ٹوکیو: کورونا وائرس نے پابندی کے شکار اتھلیٹس پر ٹوکیو اولمپکس کے دروازے کھول دئیے اور قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر چار سالہ پابندی کی مدت پوری کرنے والے اتھیلٹس اگلے سال ٹوکیو اولمپکس گیمز میں شرکت کرسکیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اتھلیٹکس اینٹگریٹی یونٹ نے واضح کیا ہے کہ قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر چار سال کی پابندی کو کسی ایونٹ کے لیے نہیں لگایا جاتا بلکہ یہ ایک مقررہ وقت کے لیے ہوتی ہے۔ وہ اتھلیٹس جن پر عائد پابندی کا چار سال کا عرصہ 2020 میں پورا ہوجائے گا۔ وہ 24 جولائی 2021 سے ہونے والے اولمپکس میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

اتھلیٹکس اینٹیگریٹی یونٹ کے نمائندے کے مطابق ٹوکیو اولمپکس گیمز کے ری شیڈول ہونے سے ان اتھلیٹس کو قواعد کے تحت اب مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکا جاسکتا۔ یہ اتھلیٹس بھی دوسرے اتھلیٹس کی طرح کھیلوں کے اس عالمی میلے میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں