نیویارک: کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز کو اداکارہ میرا نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔
اداکارہ میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتےہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔