کورونا سے بچنے کیلیے عام ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے: ماہر متعدی امراض


کراچی: ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک کی ضروت نہیں اور عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم نے کہا کہ وائرس کی موجودگی پریشانی کا باعث ہے اور دنیا اس سے پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وائرس سے بچنے کا حل احتیاط ہے، وائرس سے بچنے لیے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔

ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا تھاکہ  جو لوگ صحت مند ہیں ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ماسک پہنیں جب کہ کورونا وائرس کے لیے این 95 ماسک کی بالکل ضرورت نہیں، عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں