کورونا سے بچاؤ: سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کی 2 ماہ کی سز امعاف


کراچی:کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئی جی جیل خانہ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی معافی کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کا بھی قیدیوں کو پیشی سے استثنیٰ پر غور

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استشنی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کےلیے عدالتوں میں نہ لایاجائے، قیدیوں کی پیشی سےاستشنیٰ کےلیے حکومت عدالت عالیہ سےرجوع کرےگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کورونا وائرس کےسبب قیدیوں کو محدود کرنےکی تجویز دی تھی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے۔

 قیدیوں کی پیشی سےاستشنیٰ کیلے عدالت سے رجوع کریں گے: مرتضیٰ وہاب

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہےکہ 13 مارچ کو سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں