کورونا: سندھ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی تیاریاں


کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کیس بڑھنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ہدایت کردی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد صوبائی حکومت نے چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے تیاریاں کی ہیں جس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے خط لکھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس افسر محکمہ صحت سے مشاورت کرکے ایس او پیز پر عمل کرائیں۔

خط ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سمیت ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو لکھا گیا ہے

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اگلے مراحل کے لیے محکمہ صحت سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں نشاندہی کی جائے، ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جس گھر سے کیس آئے گا اسے اور اس پاس کے لوگوں کو آگاہی اور قرنطینہ کی ہدایت کی جائے گی ۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈیش بورڈ بنا ہوا ہے جہاں ہر علاقے کی مانیٹرنگ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے تقریباً 7 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل گئے ہیں تاہم کچھ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انہیں سیل بھی کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں