لاہور:
فاسٹ بولر محمد عامر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی۔ذرائع کے مطاق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو سامان پیک کرنے کے لیے کہہ دیا گیا ہے تاکہ دوسری رپورٹ آنے پپر ان کی روانگی ممکن ہوسکے، سفری انتظامات کرنے والے شعبہ محمد عامر کے ساتھ مساجر عمران کے لیے بھی جمعہ یا ہفتے کی سیٹ بکنگ کا بندوبست کررہا ہے۔
غیر ملکی ایئرلائن کے پروٹوکول کے مطابق روانگی سے پہلے کویڈنیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ کا ہونا لازمی ہے، محمد عامر اور عمران کو ٹیم انتطامیہ کی خواہش پر انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے قومی ٹیم کے لیے دستیاب نہیں تھے تاہم اب ان کی کوئی مصروفیت نہیں ہے جس پر انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔