بھارتی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے خاتمےکے لئے تجویز پیش کرنے پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو شہری کورونا سے لڑنے اور ختم کرنے کے لیے بہترین تجویز پیش کرے گا اُسے 10 ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے ۔
ویب سائٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت یکم جولائی سے ایک عوامی مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں شہریوں کی جانب سے وبائی بیماری کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔
حکومت کے مطابق شہری یہ تجویز لکھ کر یا ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر بھی حکومت کو دے سکتے ہیں، اس مہم میں جیتنے والے -کو حکومت کی جانب سے انعام میں 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے ، ان تجاوزیز میں سے 100 بہترین تجاویز کو منتخب کیا جائے گا اور ہر فرد کو10ہزار روپے ملیں گے۔
اتر پردیش کے محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری امیت موہن پرساد نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کا اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے ساتھ چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ عوام آگے آئیں اور اپنے آئیڈیاز کے ذریعے بتائیں کے اس وائرس کے ساتھ کیسے لڑا جا سکتا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے اس کے خلاف کیسے آگاہی پھیلائی جا سکتی ہے۔