کورونا جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، 7 مثبت ٹیسٹ


جوہانسبرگ: 

 کورونا وائرس جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں مجموعی طور پر آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اور کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز سمیت 100  افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے۔

ان میں سے 7 کا نتیجہ مثبت  آگیا، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 27 جون کو 3  ٹیموں کا منفرد میچ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں اسے کورونا خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں