کورونا تخمینے کے لحاظ سے کیسز اور اموات کم ہوئی ہیں، ظفر مرزا

کورونا تخمینے کے لحاظ سے کیسز اور اموات کم ہوئی ہیں، ظفر مرزا


ظفرمرزا اور این ڈی ایم اے کے اعلی افسران سپریم کورٹ کو بریفنگ دینے عدالت پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک کے لیےکوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے جو تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، تخمینے کے برعکس اموات بھی کم ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ متاثرین کورونا کی امداد اورصحت کی سہولیات پر چیف جسٹس کو آج بریفنگ دی جائے گی جس میں سپریم کورٹ کے دیگر ججزبھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے صحت کی سہولیات اور امداد کی فراہمی کی شفافیت پر سوال اٹھایا تھا، عدالت نے اب تک آنے والی بیرونی امداد اور فنڈ متاثرین تک نہ پہنچنے پرتشویش کا اظہارکیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں