کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ذائقے اور سونگھنے کی حس کا خاتمہ اس کی علامات اور ضمنی اثرات میں شامل ہے۔
ابتدا میں ان حسیات کا ختم ہونا اس مرض کا اتفاقی اثر تصور کیا گیا لیکن جب اس وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اس کی شرح بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی تو اسے بھی کورونا کی علامات اور اثرات میں شامل کرلیا گیا۔
کورونا کے باعث ختم ہونے والی سونگھنے اور چکھنے کی حس واپس آنے میں عرصہ لگ سکتا ہے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ صورت حال ہوتی ہے اور اس کے لیے کوئی ایسی دوا نہیں جس کے استعمال سے یہ حسیات فوری بحال ہوجائیں۔ یہاں صرف چند ایسے غذائی اجزا کی نشاندہی کی جارہی ہیں جو ان حسیات کے وقتی طور پر ختم ہونے والی شدید کوفت سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
اجوائن
اجوائن کے بیج الرجی اور سردی لگنے کی صورت میں آزمودہ ہے۔ گرم مسالے میں شامل اس کے بیجوں کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے اور یہ سینے کی جکڑن کے لیے بھی مفید ہے۔ ایک چچمہ اجوائن کو کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر سونگھنے سے افاقہ ہوگا۔
لہسن
متعدی امراض سے تحفظ اور امنیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے لہسن قدرت کا بڑا تحفہ ہے۔ اس کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے اور طب میں اسے سانس میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی مددگار بتایا جاتا ہے۔ اس سے ذائقے کی حس بحال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ لہسن کو پانی میں جوش دے کر اس کا جوشاندہ سا بنا کر پینے سے یہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
سُرخ مرچ
اس حوالے سے کوئی سائنسی شواہد تو نہیں لیکن عام تجربے میں دیکھا گیا ہے کہ تیز سرخ مرچ سے بند ناک کھل جاتی ہے اور اس سے سونگھنے اور چکھنے کی حس متاثر ہونے کی صورت میں بہتری کا احساس ہوتا ہے۔
ارنڈی کا تیل
الرجی اور ناک میں پالپس بڑھنے کی شکایت رکھنے والے افراد کے لیے ارنڈی کا تیل یا کاسٹر آئل مؤثر مانا جاتا ہے۔ کھانسی، سردی اور سونگھنے اور چکھنے کی حس بحال کرنے کے حوالے سے یہ ایک مؤثر حل ہوسکتا ہے۔ ان حسیات کی بحالی تک ارنڈی کے تیل کو گرم کرکے اس کے ایک دو قطرے نتھنوں میں ڈال کر گہرا سانس لینے اور بھانپ لیتے ہوئے اس پانی میں شامل کرنے سے فوری فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
جلا ہوا لیموں
جمیکین ریمڈی کے نام سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے ٹوٹکے کے باقاعدہ سائنسی شواہد نہیں لیکن اس حوالے سے کئی کامیاب تجربات سامنےآئے ہیں۔ اس ٹوٹکے کے مطابق لیموں یا نارنجی کو شعلے پر جلا کر اسے سونگھنے یا اس کا گھودا کھانے سے سونگھنے اور چکھنے کی حس تیزی سے بحال ہوجاتی ہے۔ چوں کہ اس کے کوئی سائنسی شواہد تاحال دست یاب نہیں۔