‘کوئی مل گیا’ کے 20 برس مکمل، 30 شہروں میں دوبارہ ریلیز

‘کوئی مل گیا’ کے 20 برس مکمل، 30 شہروں میں دوبارہ ریلیز


کیا آپ کو مشہور زمانہ فلمی کردار ’جادو‘ یاد ہے؟ راکیش روشن نے 2003 میں فلم ’کوئی مل گیا‘ بنائی تھی جس کا کردار ’جادو‘ اس قدر مشہور ہوا کہ اس پر آج بھی میمز بنتی ہیں۔

’کوئی مل گیا‘ باکس آفس پر بہت کامیاب رہی تھی، اب اس فلم کو آج سے بھارت کے 30 شہروں کے سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔

8 اگست کو اس فلم کو ریلیز ہوئے 20 برس مکمل ہوجائیں گے، اسی سلسلے میں فلم کو دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ریتھک روشن اور پریتی زنٹا نے ادا کیے تھے، یہ سائنس فکشن فلم تھی جسے بچوں سے لے کر بزرگوں تک نے پسند کیا تھا۔

ریتھک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال بعد فلم کے دوبارہ ریلیز ہونے پر میں بہت خوش ہوں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ فلم دوبارہ ریلیز ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ’کوئی مل گیا‘ میں مزید اچھا کام کرسکتا تھا لیکن اس کے باوجود یہ فلم مجھے بہت عزیز ہے، آپ سب اسے فیملی کے ساتھ دیکھنے سنیما گھر ضرور جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں