ایک بار پھر کوئیک اسٹائل گروپ نے پشتو گانے پر رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں کوک اسٹوڈیو کے گیارہوے سیزن کے پشتو گانے یا قربان پر کوئیک اسٹائل گروپ کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کوئیک اسٹائل گروپ کی ویڈیو خوب پسند کی جارہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے گزارش کی کہ براہ کرم اس پر مکمل ویڈیو بنالیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کا ڈانس ہمیشہ بہت سی دھنیں اور مزہ لے کر آتا ہے۔