کوئیک اسٹائل کی ماہرہ خان کیساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

کوئیک اسٹائل کی ماہرہ خان کیساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا


ناروے کے مشہور ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

’کوئیک اسٹائل‘ اور ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ’مورے سیاں‘ پر ناصرف ماہرہ خان ڈانس کر رہی ہیں بلکہ اُن کے ساتھ کوئیک اسٹائل کے ڈانسرز کو بھی پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان اور کوئیک اسٹائل کے ڈانسرز کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں پوچھا گیا ہے کہ یہ ڈانس کس نے بہتر کیا ہے؟

وائرل ویڈیو کو دونوں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اس ڈانس گروپ نے اس سے قبل مختلف ممالک میں اپنی پُرلطف پرفارمنس سے اپنا لوہا منوا رکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں