کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکا


صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ دھماکا کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب میکانگی روڈ پر ہوا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی طور پر بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے لیے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



اپنا تبصرہ لکھیں