کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر 250 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، مٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 350 روپے ہو گئی۔

سفید آلو فی کلو 80 روپے اور سرخ آلو 150 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح بھنڈی اور توری کی 200، 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سندھڑی آم کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 260 روپے ہو گئی ہے جبکہ سفید چونسہ 180 سے 200 اور لنگڑا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

چیری فی کلو 800 سے 1000 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، تربوز کی فی کلو قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 70 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ گرما 120 سے 150روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا کہ ضلعی انتظامیہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نرخ نامہ جاری کر ے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں