ممبئی:
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی مسلم اداکار طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں دیگر مذاہب کے ساتھ مسلم فنکاروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات مسلم فنکاروں سے اظہار یکجہتی کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام کرتی ہیں۔ جب کہ مسلم فنکاروں کی جانب سے بھی افطار پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں جس میں تمام فنکار شرکت کرتے ہیں۔
حال میں نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ساتھی اداکار اور مسلمان دوست طاہر شبیر کے گھر افطار پارٹی میں شرکت کی۔افطار پارٹی میں شرکت کے لیے کنگنا نے سفید اورہلکے گلابی رنگ کا غرارہ سوٹ زیب تب کیا اس لباس میں کنگنا عام دنوں کی نسبت بہت منفرد لگ رہی تھیں۔