کنگنا رناوت کی متنازع بالی وڈ فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی

کنگنا رناوت کی متنازع بالی وڈ فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی


بالی ووڈ کی اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ بھارتی سینسر بورڈ سے گرین سگنل نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئین کی نئی فلم 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی تھی۔

فلم میں سکھ برادری کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے باعث تنازع کھڑا ہو گیا، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔

خیا ل رہے کہ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی پنجاب بھر میں دھوم مچا دی تھی، تاہم فلم کو سرٹیفیکیشن بورڈ سے گرین سگنل نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سینسر بورڈ نے سکھ کمیونٹی کے جذبات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلم کے متنازع مناظر کو فلم سے حذف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سینسر بورڈ کا یہ فیصلہ سکھ سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل کے قانونی نوٹس کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں فرقہ وارانہ فسادات اور غلط معلومات پھیلانے کے باعث فلم کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں